16 فروری 2010 - 20:30

امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیاہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے یمن پر حملے کا حکم دے دیا ہے ۔

پرس ٹی وی نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن پر تازہ ترین حملوں کا فرمان ابھی حال میں امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والے امریکی صدراوباما نے دیاہے جس میں اب تک دسیوں افراد شہید چکے ہيں ۔

اے بی سی ٹی وی نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ جمعرات کو اوباما کی جانب سے حملے کا فرمان جاری کئے جانے کےبعد امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاکے شمال میں واقع دوکیمپوں پر بمباری کی ۔